کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے نظام میں خلل پیدا ہو گیا، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں:
کراچی سے ابو ظہبی جانے والی اتحاد ایئرقیز EY-293
کراچی سے اسکردو جانے والی ایئر بلیو PA-700
کراچی سے شارجہ جانے والی ایئرعریبیہ J9-543
کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو PA-110
کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال PF-143
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پروازوں کی معلومات متعلقہ ایئر لائن سے ضرور حاصل کریں۔