ملک بھر کے ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے والی 58 پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ملک بھر کے ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے والی 58 پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے مجموعی طور پر 58 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور (علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ): ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے لیے دوطرفہ 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ: دبئی، ابوظبی، الفجیرہ، شارجہ، جدہ، ریاض اور العین کے لیے دوطرفہ 24 پروازیں منسوخ ہوئیں۔پشاور ایئرپورٹ: دوحہ، دبئی، ابوظبی اور الفجیرہ کے لیے دوطرفہ 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔کراچی ایئرپورٹ: دبئی، ابوظبی، مشہد، بحرین، شارجہ اور مسقط کے لیے دوطرفہ 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخی کی وجہ عموماً آپریشنل مسائل اور موسمی حالات بتائی جا رہی ہیں، تاہم مسافروں کو متبادل انتظامات یا ریفنڈ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔