ویب ڈیسک:کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، کراچی سے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سلام کوٹ اور فیصل آباد جانے والی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ بیرون ملک جانے والی 7 پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج منسوخ ہونے والی اندرون ملک پروازوں میں شامل ہیں:
کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157
کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310
کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 340
کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851
بیرون ملک جانے والی متاثرہ پروازوں میں شامل ہیں:
کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811
کراچی سے بانکوک جانے والی تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342
کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز دی اے 946
کراچی سے کوالالمپور جانے والی بتک ایئر کی پرواز او ڈی 136
اس کے علاوہ پی آئی اے کی مزید بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں جن میں:
کراچی سے جدہ جانے والی پروازیں پی کے 761 اور پی کے 831
کراچی سے دمام جانے والی پرواز پی کے 241 شامل ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل مشکلات بتائی جا رہی ہیں۔ مسافروں کو ایئرلائنز کی جانب سے متبادل انتظامات اور رہنمائی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔