وینزویلا تیل کی آمدن سے صرف امریکی مصنوعات خرید سکے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وینزویلا تیل کی آمدن سے صرف امریکی مصنوعات خرید سکے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا اپنی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن صرف امریکی مصنوعات کی خریداری کے لیے استعمال کرے گا۔

ان کے مطابق اس پالیسی کا مقصد امریکی معیشت کو فائدہ پہنچانا اور توانائی کے شعبے میں واشنگٹن کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا جن امریکی مصنوعات کی خریداری کرے گا، ان میں زرعی اجناس، ادویات، طبی آلات، بجلی گھروں کی مشینری اور توانائی کے نظام کو بہتر بنانے کے آلات شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف امریکی صنعت کو مضبوط کرے گا بلکہ وینزویلا کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد دے گا۔اس معاملے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کو تیل فروخت کرنے کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب یہ عمل امریکی قومی مفادات کے مطابق ہوگا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگر وینزویلا امریکی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا تو اسے عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور وینزویلا کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدگی کا شکار ہیں، جبکہ واشنگٹن پابندیوں اور سخت شرائط کے ذریعے وینزویلا کی تیل برآمدات کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔