وینزویلا کی فوج نے ڈیلسی روڈریگز کو قائم مقام صدر کے طور پر تسلیم کر لیا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روڈریگز کو دھمکی دی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر روڈریگز نے درست اقدامات نہ کیے تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس کے جواب میں روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں اور وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔