وزیراعظم کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد ہے،وفاقی وزیر
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان (ڈی این پی) وژن حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد ہے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس کے وفد کا وزارت آمد پروفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ نے استقبال کیا