حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے پر عزم ہے:شزہ فاطمہ

 ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات جاری ہیں،  آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا 
نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں

واشنگٹن/   اسلام آباد (آئی این پی )یر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیئے پر عزم ہے، ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے اقدامات جاری ہیں، نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں منعقد پہلی پاک  یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2024 سے خطاب کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاک  یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گی، کانفرنس پاکستان امریکہ کی کمپنیوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے گزشتہ  چند سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، ہماری آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالرز تک لیکر جانا ہمارا ہدف ہے۔