پاکستان عالمی ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے: شزہ فاطمہ

 ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں ٹیکنالوجی میں نمایاں بہتری اور سرمایہ کاری میں  اضافہ ہو رہا ہے
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے  پاکستان ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے ذریعے عالمی معیار کی ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت سے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں بہتری اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ بات  انہوں  نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا  پاکستان کا ڈیجیٹل ایکوسسٹم مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے، جس میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں