کراچی (آئی این پی) یکم جولائی 2026 سے نجی ایئرلائن ایئر بلیو پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس ایئر لائن بن جائے گی۔ پاکستان کی معروف نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اپنے کامیاب آپریشنز کے 22 سال مکمل ہونے پر ملک کی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خود کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔یکم جولائی 2026 سے ایئر بلیو پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس ایئر لائن بن جائے گی۔ایئر لائن انتظامیہ نے کہا کہ یکم جولائی سے ائیرلائن کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ، کارگو یا کسی بھی سروس کے لیے کوئی بھی نقد ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی