بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر پر پابندی عائد کردی

 عوامی دبا ئوپر پاسپورٹ میں اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں کی عبارت بحال کردی گئی:وزارت داخلہ
ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد پاسپورٹ میںاسرائیل کیلئے کارآمد نہیں کی عبارت کو بحال کر دیا ہے جس کے تحت اسرائیل کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی  ۔بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کی نائب سکریٹری نیلیما افروز نے  ترک نشریاتی ادارے انادولو سے بات کرتے ہوئے اس کی  تصدیق کی ہے