اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔ وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، جس کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین خان نے تین رکنی بینچ کے ساتھ کی۔ ٹیکس پیئرز کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل میں کہا کہ اگر قانون میں ٹیکس جمع کرنے کی اجازت ہی نہیں ہے تو پھر کس قانون کے تحت یہ ٹیکس اب تک اکٹھا کیا گیا۔ انہوں نے فور سی کو مکمل غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی وفاقی آئین سازی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔