اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی آئینی عدالت نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظر بندی سے متعلق کیسز دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواست پر 16 نومبر کو سماعت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایم پی او کیسز میں پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلوں کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ مذکورہ درخواستیں اب دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جس کی سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔