لاہور(آئی این پی ) تعلیمی بورڈز نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی ۔ترجمان لاہور بورڈ نے کہا کہ تعلیمی ادارے اب 20جولائی تک نہم کے طلباء کی رجسٹریشن کروا سکیں گے، سرکاری و پرائیویٹ امیدوار رجسٹریشن کے بعد سال 2026میں نہم بورڈ کا امتحان دے سکیں گے۔ ترجمان لاہور بورڈ نے کہا کہ 20جولائی کے بعد 600روپے جرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن کروائی جا سکے گی، جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 اگست رکھی گئی ہے۔