قوانین کی پاسداری بصورت دیگر ایف آئی آر ،گرفتاری ہوگی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ضلع بھر میں شادی ہالز اور مارکیز میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر کریک ڈا ئون کیا گیا، مہم کے دوران سپیشل مجسٹریٹس نے مختلف شادی ہالز پر اچانک چھاپے مارے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے۔ کریک ڈا ئون کے دوران ایک مارکی کو 40 ہزار جبکہ 3کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے شادی ہالز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر ایف آئی آر اور گرفتاری جیسی مزید سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔