پاکپتن (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب دنو میتلو نے گزشتہ شب شہر کے مختلف میرج ہالز اور مارکیز کا معائنہ کیا۔ ایک مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ دوسری میں قواعد کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ جرمانہ کیا۔ تحصیل عارفوالا میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران نے 3میرج ہالزکوون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا کاکہناہے کہ شادی تقریبات میں اوقات کار، ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے بے ہنگم استعمال پر سخت کارروائی کی جائیگی۔