شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مارکی ہالز کے منتظمین کو جرمانہ، بھٹہ سیل

 بصیرپور (خصوصی رپورٹ) تحصیل انتظامیہ نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دیپالپور روڈ اور حویلی بائی پاس پر واقع مارکی ہالز کے منتظمین محمد یاسین اور میاں احمد نواز مہار کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا۔اسی دوران آلودگی پھیلانے پر حکیم خان کے بھٹہ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔