ون ڈش کی خلاف ورزی پرشادی ہالز کوبھاری جرمانے

 تلونڈی(خصوصی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار نے کریک ڈائون کرتے ہوئے شادی پر ون ڈش کی خلاف ورزی  کرنے والے شادی ہالز کو بھاری جرمانے کئے اور دوبارہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر سخت وارننگ جاری کی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انوار نے کہا کہ شادی پر ون ڈش قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے سلاخوں کے پیچھے جانے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔