عمران خان کی چھ اور بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع

 اسلام آباد(آئی این پی )  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کردی گئی ۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔ سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی