بھارتی ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہنی روز نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک تاجر بوبی چیمنور کے خلاف شکایت درج کرائی۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد بوبی چیمنور کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاجر کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ہنی روز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنارائی وجین سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی تھی، جس پر انہوں نے سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ ہنی روز نے قبل ازیں اس واقعہ کی تفصیلات میڈیا کے سامنے لاتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا ہے اور اس کے بعد پولیس نے مختلف افراد کو گرفتار کیا۔ملزم بوبی چیمنور کی گرفتاری کے بعد یہ واقعہ بڑے پیمانے پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور بھارتی حکومت نے اس حوالے سے کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔