ہملٹن: سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے اسپنر مہیش تھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
تھیکشانا نے مچل سینٹنر، نیتھن اسمتھ اور میٹ ہینری کو آؤٹ کیا، اور یہ تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ، وہ ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے 10ویں بولر بن گئے ہیں۔سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملینگا نے تین بار ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی تھی، جبکہ پاکستان کے جلال الدین نے 1982 میں آسترالیہ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔