انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

 انگلش ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابلہ کرے گی۔انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ میں فل سالٹ اور جوز بٹلر اننگز کا آغاز کریں گے۔ تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل بیٹنگ کریں گے، جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈوسن، عادل رشید اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے باقی دو میچز 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔