ورلڈ انڈر-19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی شاندار کارکردگی، فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل

ورلڈ انڈر-19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی شاندار کارکردگی، فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل

ویب ڈیسک: پاکستان نے ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، قومی ٹیم نے تیسرے پول میچ میں ترکیے کو 0-3 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے تیسرے پول میچ میں پاکستان نے ترکیے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تینوں سیٹس میں برتری حاصل کی۔ پاکستان کی فتح کا اسکور 17-25، 19-25 اور 19-25 رہا۔اس سے قبل قومی ٹیم نے بیلجیئم اور میزبان ازبکستان کو بھی شکست دی تھی، یوں پاکستان نے تین مسلسل کامیابیوں کے ساتھ ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقینِ کھیل اور والی بال حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب ٹیم اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کی مضبوط امیدوار بن چکی ہے۔