عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کے حکم پر عمل نہ کرنے والے ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ فریقین میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب شامل ہیں۔