عمران خان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ 24 مارچ کو عمران خان کی سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، تاہم، اس موقع پر ان کے مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے عدالت نے مختصر کاز لسٹ کے باعث سزا معطلی کی درخواست کو عید کے بعد تک ملتوی کر دیا۔عمران خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست کو مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ ان کی درخواست پر فوری فیصلہ آ سکے۔یہ درخواست اسی تناظر میں دائر کی گئی ہے جب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی اسی کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔