افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 52فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی)پہلی ششماہی میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 52فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق جولائی تا دسمبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 75 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں۔حکام نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 49 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تھیں۔