اسلام آباد (آئی این پی) علاقائی کشیدگی اور کاروباری لاگت بڑھنے سے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔دستاویزکے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں فروری 2026 میں 6.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، فروری 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 1.33 ارب ڈالر رہا،پچھلیسال فروری میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 1.42 ارب ڈالر تھیں۔دستاویز کے مطابق علاقائی کشیدگی کے باعث فریٹ اورشپنگ اخراجات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،جولائی تا فروری ملک کی مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 12.29 ارب ڈالر رہیں