دبئی(آئی این پی )پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس بات کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے پاکستان قونصل خانے اور پاکستان بزنس کونسل کی سحور محفل سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2024سے لے کر فروری 2025تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 28فیصد اضافہ ہیں۔