جرمنی کیلئے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

 پاکستان اور جرمنی ملکر کام کریں گے تو ہمارا مستقبل تابناک ہوگا، جرمن قونصل
اسلام آباد، برلن(آئی این پی )جرمنی کیلئے  پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے ۔300 جرمن درآمد کنندگان تک براہ راست رسائی کیلئے جرمن حکومت کی گرین پاکستان پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 15 ٹاول ایکسپورٹرز نے جرمن ڈیو ڈیلیجینس لا کے مطابق اپنی سسٹین ایبلٹی رپورٹس مکمل کرلیں۔ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جرمن کی قونصل کمرشل اینڈ اکنامک افئیرز مسز اینا کلاس نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کی باہمی معاشی شراکت داری نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی جرمنی میں کافی مانگ ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، جرمنی میں ٹیکسٹائل اور ٹاول پروڈیوسر کی ایک پہچان ہے، پاکستان اور جرمنی ملکر کام کریں گے تو ہمارا مستقبل پائیدار اور تابناک ہوگا، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے