پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 1.34 ارب ڈالر کمی

جولائی تا جنوری ملکی برآمدات 19.58 ارب ڈالر سے گر کر 18.19 ارب ڈالر رہ گئیں: رپورٹ 
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے 7 ماہ میں 7.11 فیصد یا 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی  ۔دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری ملکی برآمدات 19.58 ارب ڈالر سے گر کر 18.19 ارب ڈالر رہ گئیں،  جنوری 2026 میں ملکی برآمدات 35 فیصد بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زائد رہیں،جنوری میں ٹیکسٹائل 3.14 فیصد، مینوفیکچرنگ آلات کی ایکسپورٹ میں 12.73 فیصد اضافہ ہوا۔7 ماہ میں غذائی اجناس کی ایکسپورٹس میں 35 فیصد یا 1.62 کروڑ ڈالرکی کمی آئی،اس دوران فوڈ ایکسپورٹس 4.61 ارب ڈالر سیکم ہوکر 2.98 ارب ڈالر رہ گئیں، چاول،آئل سیڈز،سبزیاں، گڑ، مصالحے، تمباکو، کاٹن مصنوعات کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔