نائب وزیراعظم لی فونگ اورامریکی وزیرخزانہ کے درمیان ویڈیو کال ،دونوں مما لک کے ما بین مالیاتی ورکنگ گروپ جیسے ڈائیلاگ میکانزم کے اہم کردار کاجائزہ لیا
بیجنگ(یواین پی)چین امریکا اقتصادی اور تجارتی امور پر چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ اور امریکی وزیر خزانہ ییلن کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا۔ فریقین نے چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حالیہ برسوں میں چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی میدان میں تبادلوں و تعاون اور چین،امریکا اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ جیسے ڈائیلاگ میکانزم کے اہم کردار کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور عبوری دور کے دوران رابطوں کو برقرار رکھنے، اختلافات کو حل کر نے اور چین امریکا اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔چین نے، چین پر امریکا کی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا اور خاص طور پر امریکا کی طرف سے لاگو کی گئی حالیہ تجارتی تحقیقات پر بھی اپنا موقف واضح کیا۔