میٹروبس سٹیشنوں ،ٹریک کی مرمت و بحال یکا منصوبہ

 2ارب10کروڑ50 لاکھروپے کی لاگت سے 25 سٹیشنوں کی مرمت اور ڈیڑھ ارب سے ٹریک کی بحالی کی جائے گی
 لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میٹرو بس سروس کی حالت سدھارنے کا فیصلہاور بحالی کا اربوں روپے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ سٹیشنوںکی مرمت و بحالی پر2ارب10کروڑ50لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نیسپاک کیتفصیلی سروے اور تخمینے کی بنیاد پر پلان تیار کیا گیا۔اربوں روپے کی لاگت سے سٹیشنوںکو شمسی توانائی پرمنتقل اور اپ گریڈکیا جائے گا۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق 2ارب10کروڑ50 لاکھ کی لاگت سے 25 سٹیشنوں کی مرمت و بحالی کی جائیگی، سٹیشنوں کی مرمت ، فال سیلنگ، ایسکلیٹرز اور کنوپیوں کی تبدیلی سمیت دیگر بنیادی مرمت کا کام کیا جائے گا۔1ارب 70کروڑروپے کی لاگت سے تمام بس سٹیشنوںکو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائیگا، جس سے توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ سروس کی پائیداری میں بھی بہتری آئے گی۔ڈیڑھ ارب کی لاگت سیٹریک کی بحالی کے کام مکمل کئے جائیں گے،ٹریک پر موجود تنصیبات، پلیٹ فارمز، پیڈیسٹرین بریجز، ٹکٹنگ بوتھاور دیگر ڈھانچوں کی گرائنڈنگ و پالشنگ کا کام بھی منصوبے میں شامل ہے۔ ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق منصوبے کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور جدید ٹرانزٹ سروس فراہم کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں میٹرو سروس کو لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے باعث تمام سٹیشن اور تنصیبات خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں۔ اب ایک بار پھر اربوں روپے کی لاگت سے سروس کو سٹیٹ ا?ف دی ا?رٹ بنایا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں میٹرو بس سروسکیلئے ا?نے والی تمام بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کیا جائے گا، ماضی میں بھی ٹریک کی بحالی پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔