واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں واشنگٹن اسٹیٹ کے شمال مغربی علاقے میں ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں شہد کی 25کروڑ مکھیاں اچانک آزاد ہوگئیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ٹرک صبح 4 بجے کے قریب کینیڈین سرحد کے نزدیک لیندن کے علاقے میں ایک تنگ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس سے اس میں موجود 70ہزارپائونڈ یعنی تقریباً 32ہزارکلوگرام کے شہد کے چھتے سڑک پر بکھر گئے۔خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا، مگر مکھیاں آزاد ہو کر پورے علاقے میں پھیل گئیں۔ پولیس، ایمرجنسی ٹیمیں، اور شہد کی مکھیوں کے ماہرین فوری طور پر موقع پر پہنچے۔