کوئی سیاسی رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کے لئے پارٹی کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی جانیوالی فہرست میں شامل پارٹی رہنما ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے تک جیل نہ پہنچ سکے ،گزشتہ تین سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب کوئی پارٹی لیڈر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے نہیں آیا، ملاقات کیلئے دئیے گئے ناموں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر،انتظار پنجوتھہ،حامد خان ایڈووکیٹ .علی بخاری ،سردار لطیف کھوسہ،بابر اعوان کا نام شامل تھے۔