دفاتر بند ہونے سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی‘پروازیں جاری رہیں گی
لاہور(آئی این پی)قطر ائر ویزہ نے ملک بھر اپنے دفاتر بند کر دیے تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر ائر ویزنے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔قطر ائرویز کے دفاتر بند ہونے سے کانٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ائر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا۔اسی طرح قطر ائر ویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔