پاک بحریہ نے 'کے ٹو ایئرویز' کے تباہ شدہ کارگو طیارے کا بلیک باکس ڈھونڈ لیا

سمندر کی 3ہزار200میٹر گہرائی میں دو ماہ تک پیچیدہ سرچ آپریشن کیا گیا:پاک بحریہ
اسلام آباد(آئی این پی )پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا سراغ لگا لیا، سمندر کی 3 ہزار 200 میٹر گہرائی میں جاری دو ماہ کے پیچیدہ سرچ آپریشن کے دوران بلیک باکس کا درست مقام تلاش کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں سال 7 جولائی کو کے ٹو ایئرویز کی پرواز 1732 کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے کراچی آتے ہوئے بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔حادثے سے قبل کراچی سے تقریبا 155 ناٹیکل میل دور طیارے کے عملے نے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ عملے کے آخری پیغام میں بتایا گیا تھا کہ طیارہ گھوم رہا ہے یا تیر رہا ہے۔اس کے بعد ریڈار سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق طیارے کی بلندی میں اچانک اور غیر معمولی تبدیلی دیکھی گئی