لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں خودکشی کے 2 مبینہ واقعات بھی شامل ہیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 55 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔دوسرے واقعے میں شادباغ کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ طبی امداد کے باوجود نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ادھر مغلپورہ میں نہر کے کنارے سے تقریباً 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا۔