لاہور: ستوکتلہ میں پتنگ بازی کے دوران شہری چھت سے گر کر زخمی

لاہور: ستوکتلہ میں پتنگ بازی کے دوران شہری چھت سے گر کر زخمی

لاہور کے علاقے ستوکتلہ، پنڈی راجپوتاں میں پتنگ بازی کے دوران ایک شہری گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 32 سالہ سیف اللہ زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔