لاہور(کرائم رپورٹر) سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 پر لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 پر فیض پور سے سمندری، اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش ہو رہی ہے۔ قومی شاہراہ پر لاہور سے مانگا منڈی تک بھی بارش ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو رفتار کم رکھنے، اگلی گاڑی سے فاصلہ رکھنے، وائیپر، بریک اور لائٹس چیک کرنے، اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔