پٹرولیم لیوی،6ماہ میں822ارب،93کروڑ کمائی

ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف 
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہواہے- جولائی تادسمبر 2025 کیدوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 822 ارب 93کروڑروپے پر پہنچ گئی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کیامکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کیمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 273ارب51کروڑروپیکا اضافہ ہوا ہے-جولائی تا دسمبر2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں822ارب93کروڑر وپیوصول کیے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی تادسمبر2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی549 ارب41 کروڑ روپے تھی-وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے کردی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 76 روپے 21پیسے مقررکی گئی -وفاقی حکومت کی جانب سیرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں25 ارب48 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔