باگڑیاں کا زین درخٹ سے پتنگ اتار رہا تھا نیچے گر کر چل بسا،20زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 20 افراد زخمی جبکہ ایک نوعمر لڑکا جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں کا رہائشی نوعمر زین ولد چاند درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے گر گیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر شدید زخمی ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جب زین درخت پر چڑھ کر پتنگ اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر پڑا۔ گرنے سے اس کے سر اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی حالت میں اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاریسکیو حکام کے مطابق پتنگ بازی کے دیگر واقعات میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجن میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہیجبکہ چند زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بڑے طبی مراکز ریفر کر دیا گیا ہے۔ادھر شہر میں ڈور پھرنے کے واقعات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہیجس کے باعث شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔