سوڈان:ہسپتالوں پر بمباری، 7افراد ہلاک، 20زخمی

جنوبی سوڈان کے صدر اور نائب صدر کی اتحادی افواج سے کشیدگی حملوں کی وجہ ہے، رپورٹ
 خرطوم (آئی این پی )جنوبی سوڈان کے قصبے پر بمباری سے 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق بمباری سے حملے میں ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی سوڈان کے صدر اور نائب صدر کی اتحادی افواج سے کشیدگی حملوں کی وجہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس کے ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جنوبی سوڈان میں دوبارہ خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔