حکام نے ہلاک شدگان کی شناخت یا ان کی قومیتوں کا انکشاف نہیں کیا
حکام کے مطابق زخمی 20 افراد میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے
لزبن (آئی این پی )پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے ہلاک شدگان کی شناخت یا ان کی قومیتوں کا انکشاف نہیں کیا تاہم بتایا گیا ہیکہ مرنے والوں میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق زخمی 20 افراد میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔