امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے کلب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک،20زخمی

 فائرنگ کے دوران کئی افراد نے جان بچانے کیلئے  قریبی عمارتوں اور کاروباری مقامات پر پناہ لی
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست ساتھ کیرولائنا کے ایک جزیرے پر واقع بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔مقامی غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ  واقعہ   جزیرہ سینٹ ہیلینا کے بار میں پیش آیا جہاں واقعے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ فائرنگ کے دوران کئی لوگ جان بچانے کیلئے  قریبی عمارتوں اور کاروباری مقامات پر  چھپ گئے