اہم اتحادی جماعت نے ساتھ چھوڑ دیا، نیتن یاہو حکومت گرنے کا خطر ہ

 6ارکان ساتھ چھوڑ گئے،120رکنی اسمبلی میں وزیراعظم نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی
یوٹی جے کا مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کاقانون نہ بنانے پر تنازع شدت اختیار کرگیا
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کی اہم اتحادی جماعت یو ٹی جے حکومت سے علیحدہ ہوگئی ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق  مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پرتنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک یونائیٹڈ تورا جودازم نے نیتن یاہو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا اور اب دیگر 6ارکان بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں جس کے بعد 120رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب سب کی نگا ہیں 11سیٹوں والی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرف جاتی ہے۔