اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی