اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رکوایا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ بند کرانے کا عدالتی حکم سامنے آگیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت توشہ خانہ کیس میںان کے وکیل نہیں ہیں اس لئے شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دی جائے