دوسرے روز بھی ایک نوجوان جاں بحق‘20افراد زخمی

گرین ٹائون میں  نوعمر زین درخت پر پتنگ اڑانے کے دوران نیچے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پتنگ بازی کے مختلف واقعات، 20 افراد زخمی، ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا‘  افسوسناک واقعہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں درخت پر چڑھ کر پتنگ اڑاتے ہوئے نوعمر لڑکا زین نیچے گرنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے دوران ڈور پھرنے اور گرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں درجنوں شہری زخمی ہوئے۔ ان کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم چند افراد کو مزید علاج کے لیے بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔