دہشتگردی کے خلاف جامع قومی پالیسی ناگزیر ہے:ایمل ولی حان

 خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سکیورٹی مسائل پر پارلیمان کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلایا جائے
اسلام آباد( آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سنگین اور حساس معاملات پر پارلیمان کا فوری طور پر ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کے حوالے سے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا موجودہ طرزِ عمل عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ علاقے کے مکین شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ان کی جانیں اور مستقبل داؤ پر لگے ہیں، مگر اسلام آباد اور پشاور میں بیٹھے حکمران ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کسی آپریشن کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اور مربوط حکمتِ عملی درکار ہے