ملک میں پلاسٹک کے چاول اور 78فیصد دودھ کیمیکل والا بیچا جاتا ہے:رہنما اے این پی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں انہوں نے کہا چاول کی جو کھیپ اوکے کرکے روانہ کی جاتی ہیں تو پھر فنگس کیوں لگ جاتی ہے، پاکستان میں پلاسٹک کے چاول بھی بیچے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جتنا دودھ بیچا جاتا ہے اتنا ہے ہی نہیں، بیچے جانے والے دودھ کے مقابلے میں پیداوار صرف 22 فیصد ہے، پاکستان میں بیچا جانے والا 78 فیصد دودھ کیمیکل ہے۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا قوم جو چاول کھا رہی ہے اس کو چیک کرنے کا کوئی میکانزم نہیں، سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا پاکستان میں فوڈ سیفٹی کیلئے کوئی جامع پالیسی نہیں ہے، جس پر ایمل ولی خان نے کہا اگر کوئی پالیسی نہیں ہے تو کیوں نہ یہ کمیٹی مل کر ایک پالیسی بنا دے۔