مستقبل میں مصنوعی ذہانت اہم کردار ادا کرے گی:ملک احمد حان

 امریکہ، ایران جنگ نے مصنوعی ذہانت کے خوفناک استعمال کی جھلک دنیا کے سامنے پیش کی ہے
لاہور/ساہیوال (آن لائن) مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی سب سے بڑی تخلیق ہے جو دنیا کے مستقبل کا رخ متعین کر رہی ہے۔ مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس بڑے فیصلوں، دفاعی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرے گی، تاہم اس کا استعمال انسانیت کی فلاح، ترقی اور عالمی امن کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ جنگوں اور تباہی کے لیے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے ساہیوال میں نجی کالج کی طلبہ و طالبات کی حلف برداری تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا  میری دعا ہے کہ مصنوعی ذہانت دنیا میں امن، خوشحالی اور انسانی خدمت کا ذریعہ بنے، نہ کہ جنگی صلاحیتوں میں اضافے اور تباہی کا سبب۔ حالیہ امریکہ، ایران جنگ نے مصنوعی ذہانت کے خوفناک استعمال کی جھلک دنیا کے سامنے پیش کی ہے، جس سے عالمی برادری کو سبق سیکھتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو مثبت مقاصد کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔